ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’ ماڈل‘ گجرات کی اسمبلی میں 40فیصد وزراء کے خلاف مجرمانہ کیسز

’ ماڈل‘ گجرات کی اسمبلی میں 40فیصد وزراء کے خلاف مجرمانہ کیسز

Wed, 10 Aug 2016 20:19:46    S.O. News Service

اے ڈی آرنے بتایا’پانچ وزراء کے خلاف سنگین معاملات درج‘

نئی دہلی،10اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )گجرات اسمبلی کے 40فیصد وزراء نے اپنے خلاف مجرمانہ معاملے بتائے ہیں جبکہ 84فیصد کروڑپتی ہیں۔حالانکہ بی جے پی ہمیشہ گڈگورننس اورپاک صاف حکومت کادعویٰ کرتی رہی ہے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے آنندی بین پٹیل کے استعفیٰ اورکابینہ کی تشکیلِ نو کے بعد’’گجرات الیکشن واچ اینڈ ایسوسی ایشن آف ڈیموکیٹرک ریفارمس(اے ڈی آر)نے نو منتخب وزیراعلیٰ وجے روپانی سمیت تمام 25وزراء کے انتخابی حلف نامون کاتجزیہ کیا ہے۔اے ڈی آر نے آج جاری اپنے مطالعہ میں کہاکہ25وزراء میں سے 10(40فیصد)نے اپنے خلاف مجرمانہ معاملے کوبتایاہے۔ان میں سے پانچ نے سنگین مجرمانہ معاملے اعلان کئے ہیں جس میں قتل، قتل کی کوشش، لوٹ مار اورڈکیتی شامل ہیں۔اس نے کہاکہ 25وزراء میں سے 21(84فیصد)ایس ایس ہیں اور ان کی اوسط جائیداد 7.81کروڑ روپے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ روپانی کے پاس کل سات کروڑ روپے کی املاک اور نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کی کل جائیداد نو کروڑ روپے ہیں۔اس نے کہا کہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کل 15وزراء کے پاس بیچلر یا اسکے اوپر کی ڈگری ہے جبکہ 10کے تقریباََ12ویں یا اس کے نیچے کی قابلیت ہے۔


Share: